116

ملتان کے کن علاقوں میں آج بجلی کی بندش رہےگی اعلان کر دیا گیا .

جنوبی پنجاب میں 3فروری کو بجلی بندش کا شیڈول

ملتان( )میپکو ترجمان نے ریجن بھر میں گرڈاسٹیشنوں کی ششماہی و سالانہ مرمت، درختوں کی کٹائی، ضروری مرمت اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں 3فروری کوہونے والی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیاہے۔شیڈول کے مطابق ملتان سرکل کے 11KVانڈسٹریل اسٹیٹIII،IV، نیوسورج میانی، جگووالی (جلال پور)، ایس ٹی ایم، سانگی، واپڈا ٹاؤن، فاطمہ اور لوٹھڑ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 11KVپیراں غائب فیڈر سے نو بجے صبح سے پانچ بجے سہ پہر تک،11KVاولڈ سانگی، محمودکوٹ اور ریاض آباد فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KVپیر اسماعیل، ریڈیوپاکستان، نشاط ملز، اولڈ بہاولپورروڈ، کڈنی سنٹر، صائم ذوالفقار، شاہ شمس، نشاط روڈ اور سورج کنڈروڈفیڈرز، بستی ملوک کے11KVمحمد پور اور ٹیوب ویل ون فیڈرزسے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، وہاڑی سرکل کے 11KVسٹی1،سٹی5اور سائفن فیڈرز سے ساڑھے دس بجے صبح سے ساڑھے چا ر بجے سہ پہر تک، بہاولپور سرکل کے 11KVعلی ترین، 53/M،گیلے وال،فتح شاہ، شاہ پور، گوٹھ بہار، سٹی دنیاپور، سٹی نورپیراور قطب پور فیڈرز سے ساڑھے دس بجے صبح سے ساڑھے چا ربجے سہ پہر تک،11KVسالسدر فیڈرسے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، رحیم یار خان سرکل کے 11KVباغ وبہار، اسلام گڑھ، ظاہرپیر، یوسف آباد، نظام آباد، ایم اے بچایا،ماڈل ٹاؤن اور شیخ وان فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KVقائد اعظم، نیوسیٹلائٹ ٹاؤن، اقبال آباد، کچارازی، احمد پور لمہ، ماہی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، شیخ زید ہسپتال، میڈیکل کالج، ترنڈہ، سکارپ2، بدلی شریف فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، ساہیوال سرکل کے 11KVبیاس، نورپور، جعفر شاہ،جہان خان،پاورہاؤس، چن پیر، عزیز مکی، ستلج، احمد یار، لال شاہ، مہدی خان، شہر جیلانی فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک،مظفرگڑھ سرکل کے 11KVبصیرہ فیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،11KVانڈس اورسٹی گجرات فیڈرز سے نو بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک،خانیوال سرکل کے 11KVابراہیم سٹی ہاؤسنگ سکیم، چک17/AH، کولڈ سٹوریج اور جدید فیڈزفیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، 11KVنانک پور، انڈسٹریل اسٹیٹ، کالونی، مہر شاہ، کوٹ میلہ رام، کوٹ عباس شہید، وہنی وال، کسراواں اور نواں چوک فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، بہاولنگر سرکل کے 11KVچشتیاں روڈ، ایم سی ڈی II، گلاب علی، ماڈل ایونیو، روہی، سٹیIIاور سیداں والا فیڈرز سے نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تکبجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں