249

آزاد کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 61سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے: ذرائع

آزاد کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے بڑی تباہی تفصیل کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے برفباری اور تودے گرنے سے 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں برفباری اور تودے گرنے سے 59 افراد جاں بحق ہوئے، کوٹلی، راولاکوٹ اور سدھنوتی میں بھی 1،1 شخص جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ مختلف واقعات میں47 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 56 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کی وادی نیلم میں گرنے والے برفانی تودے سے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ برفانی تودہ گرنےسے 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں