28

عیدالاضحی ایثار اور قربانی کی ایک زندہ مثال ہے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے:ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی

ملتان ( ) عیدالاضحی ایثار اور قربانی کی ایک زندہ مثال ہے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ بزم مقصود کائنات ملتان اورچیئر مین اصلاحی کمیٹی طرف مبارک دوئم ماہر تعلیم میاں وقاص فریدقریشی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عید ا لا ضحی کا درس واضح ہے مسلمان غریبو ں، ضرورت مندو ں اور حاجت مندوں میں خوشیاں بانٹنے کا نام ہے جس کا انسانی تاریخ میں ثانی نہیں ہے جبکہ مسلمانوں کے لئے یہ بہت بڑی سعادت کا دن ہے انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سنت ابراہیمی اداکرتے ہوئے ایثار و قربانی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا اور مسلم بھائی چارے کے جذبے کے تحت ضرورت مندوں کی خبر گیری کرنا ہوگی بے شک یہ عمل بارگاہ ایزدی میں ہمارے لئے شرف کا باعث بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں