33

ریڈیو نے ہر دور میں قومی سلامتی وملکی بقاءکی سربلندی کے ساتھ ساتھ معلومات کی عوام تک رسائی کےلئے بنیادی کردار ادا کیا ہے :شاہد محمود انصاری

ملتان()ریڈیو نے ہر دور میں قومی سلامتی وملکی بقاءکی سربلندی کے ساتھ ساتھ معلومات کی عوام تک رسائی کےلئے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا سول سوسائٹی کے ادارے معاشرے کی ترقی کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حثییت رکھتے ہےں ریڈیو پر ثقافتی سماجی علمی وادبی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کےلئے ہمارے دروازے کھلے ہےں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم ملتان کے چیف کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا دریں اثناءسول سوسائٹی فورم ملتان کے چیف کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری نے ریڈیو پاکستان ملتان کا وزٹ کیا اس موقع پر شاہد محمود انصاری نے سول سوسائٹی کی جانب سے میڈم کوثر ثمرین کو ریڈیو پاکستان ملتان کے اسٹیشن ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس موقع پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر معروف دانشور اظہر سلیم مجوکہ،معروف براڈ کاسٹر سید قمر ہاشمی اورسید احمد بھی موجود تھے۔اس موقع پر شاہد محمو دانصاری نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا ریڈیو پاکستان ہمارا قومی سرمایہ ہے ریڈیو پاکستان نے ہمیشہ ملکی بقاءکی سربلندی علاقائی ثقافت کے فروغ اور ملکی وغیر ملکی کے حالات حاضرہ سے عوام کو ہمیشہ آگاہ رکھا ہے ریڈیو پاکستان سے وابسطہ تمام براڈ کاسٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہےں انہوں نے کہا ہے کہ میڈم کوثر ثمرین کا بطور اسٹیشن ڈائریکٹر تعینات ہونا خوش آئند ہے ۔اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر میڈم کوثر ثمرین نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان ملتان اسٹیشن کو جدید مشینری کی تنصیب اور تزئین وآرائش سے آراستہ کردیا گیا ہے اب ریڈیو ملتان ملک کا جدید ترین اسٹیشن بن چکا ہے خطے کے لوگ ورثے ،علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کےلئے پروگراموں میں جدت لائی جائیگی اب ریڈیوپاکستان کے سامعین کو اعلی کوالٹی کی نشریات سننے کو ملیں گی کوریا کے تعاون سے ریڈیو ملتان اسٹیشن میں جدید تبدیلی لائی جاچکی ہے اور عنقریب ڈی جی ریڈیو پاکستان سمیت اعلی شخصیات اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کریگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں