70

ملتان ضلعی انتظامیہ نے فیس ماسک پہنے بغیر عوامی مقامات پر جانے والوں کو گرفتار اورجرمانے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

ملتان:ضلعی انتظامیہ نے فیس ماسک پہنے بغیر عوامی مقامات پر جانے والوں کو گرفتار اور جرمانے کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے بتایا کہ یہ فیصلہ کوروناوائرس سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ
ماسک نہ پہننے والے کے خلاف کاروائی امتباع وبائی امراض قانون 2020 کے تحت کی جائے گی ،عوام کو قانون بارے آگاہی دینے کے پیش نظر کاروائی 48 گھنٹے بعد شروع کر دی جائے گی ،شہریوں کو ماسک لازمی پہننے بارے پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ دی جا رہی ہے ،عابدہ فرید نے بتایا کہ ماسک نہ پہننے پر دوکاندار اور صارف دونوں کو گرفتار یا جرمانہ کیا جا سکے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں