81

نو ماسک نو سروس تھانہ کوتوالی کی حدود میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 دکانداروں کیخلاف مقدمہ درج

    ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ضلع میں”نو ماسک نو سروس”مہم پر عملدرآمد جاری ہے،گزشتہ روزمارکیٹوں،کمرشل پلازوں اور سرکاری دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے حوالے سے چیکنگ کی گئ۔تھانہ کوتوالی کی حدود میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر9 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج، جلالپورپیروالا میں فوارہ چوک میں واقع میڈیکل سٹور اور صرافہ بازار میں ایک دکان کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ضلع ملتان کے تمام احساس کفالت سنٹرز پر کورونا سے بچاو بارے ایس او پیز پر عملدر یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر رانااخلاق احمد کی زیرصدارت احساس کفالت سنٹرز بارے اجلاس منعقد ہوا،اسسٹنٹ کمشنرسٹی عابدہ فرید،اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب، پولیس افسران اور حبیب بنک کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے کہا کہملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے ،لاک ڈاون کے متاثرین اور کیش کاونٹرز کے ملازمین کے لئے ماسک پہننا ضروری ہے،سنٹرز میں متاثرین کی نشستوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے،رانااخلاق احمد نے کہا کہ
    ضلع ملتان میں اب تک2 لاکھ10 ہزار متاثرین کو امداد فراہم کی جا چکی ہے،اور متاثرین میں2 ارب55 کروڑ 90 لاکھ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں،اجلاس میں احساس کفالت سنٹرز پر سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں