46

کرونا وائرس کا خوف : امریکیوں نے بلیچ کے بخارات سونگھنا اور غرارے کرنا شروع کر دیا

بعض امریکی کورونا وائرس کی وبا سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے فرش کی صفائی میں استعمال ہونے والی زہریلی بلیچ کے بخارات سونگھنا اور غرارے تک کرنا شروع کردیئے ہیں۔ یہ انکشاف امریکا کے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے ایک حالیہ سروے کے نتائج میں ہوا ہے۔

سی ڈی سی کا یہ آن لائن سروے تقریباً ایک ماہ جاری رہا جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے صفائی ستھرائی کے درست اقدامات سے امریکیوں کی واقفیت کا جائزہ لیا گیا۔ اس سے پہلے ایک اور سروے میں 82 فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے صفائی ستھرائی سمیت، دیگر تمام احتیاطی تدابیر سے بخوبی واقف ہیں۔

اس کے برعکس، اپریل کے مہینے سے زہر کے علاج سے متعلق طبّی اداروں اور شعبہ جات سے رابطہ کرنے والے ایسے افراد کی شکایت نمایاں طور پر بڑھنے لگیں جو صفائی میں استعمال ہونے والی اشیاء غلط طور پر استعمال کرنے کے باعث متاثر ہوئے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں