74

عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی غلہ منڈی اور سبزی و فروٹ منڈی میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں اضافہ ہو گیا ہے

ملتان:عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی غلہ منڈی اور سبزی و فروٹ منڈی میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ ڈیمانڈ کے پیش نظر دکانداروں کی طرف سے خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا،اس موقع پر ای اے ڈی اے خالدمحمود اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم بھی ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے آکشن اور صفائی کا جائزہ لیا اور سپلائی اور ڈیمانڈ بارے بریفنگ لی۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید کے پیش نظر منڈی میں سبزی و فروٹ کی سپلائی میں اضافہ ہو گیا ہے،سبزی منڈی میں روزانہ داخل ہونیوالے ٹرکوں کی تعداد4 سو سے بڑھ کر 520 ہو گئی ہے،سبزی منڈی عید کے موقع پر ایک یوم کے لئے بند رہے گی جب کہ دکاندار بھی معمول سے ہٹ کر زیادہ خریداری کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں