61

ارطغرل غازی نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرلیا .

ڈراماسیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘ کے مرکزی اداکار انجن التان دوزیاتن المعروف ارطغرل غازی نے ترکی سے پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔ترکی کا مقبول ترین ڈراما ’’دیریلش ارطغرل‘‘ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان المبارک سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر اردو میں ڈب کرکے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے پیش کیاجارہا ہے۔گزشتہ روز ڈرامے کے ہیرو اور پاکستانیوں کے ہر دلعزیز اداکار انجن التان دوزیاتن نے انسٹاگرام پر ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو یوٹیوب پر 18 دنوں میں 10 کروڑ سے زائد بار دیکھے جانے کی خوشخبری شیئر کی اور پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا’’مجھے پاکستان سے محبت ہے، ہمارا ڈراما دیکھنے کے لیے آپ سب کا شکریہ، امید ہے ایک دن میں آپ سب سے ملنے کے لیےپاکستان آؤں گا۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں