118

ملتان سمیت پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ

ملتان سمیت پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ۔ ان بڑے شہروں میں شہروں میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور گجرات شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے سلسلے میں ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں۔ صوبے کے 6 بڑے شہروں میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائے گی۔
جبکہ پنجاب کے 15 اضلاع میں کورونا کے کم پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 4 روز نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ صوبے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

صوبے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں بھی شاپنگ مالزاور بڑے پلازے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ابھی فی الحال6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم ڈاکٹرز اپنی قوم اور مریضوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں