72

علاقہ میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کےلئے ایس ایچ او اکرم سورو کے اقدامات قابل تحسین ہیں‌:‌شیخ‌جاوید اختر

ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنو بی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر نے کہا ہے کہ شاہ رکن عالم کالونی کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے ایس ایچ او اکرم سوروکے اقدامات لائق تحسین ہیں جنہوں نے کپڑا مارکیٹ میں ڈیڑھ کروڑ کی واردات میں ملوث ملزمان کو دلیری کے ساتھ گرفتار کیا جس کی وجہ سے علاقہ کی تاجر برادری میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ او سے ملاقات میں کیا اس موقع پر حافظ عمران سجاد قریشی، چوہدری شہباز، اشفاق انصاری،، حاجی اسلم قریشی، شیخ حنیف،فہیم صدیقی،یونس انصاری ودیگر موجود تھے شیخ جاوید اختر نے مزید کہاکہ وہ امید رکھتے ہیں کہ تھانہ شاہ رکن عالم علاقہ کے شہریوں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری کو جاری رکھے گی اور تاجر برادری بھی تھانہ شاہ رکن عالم کے ساتھ اپنا تعان جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او اکرم سوروکے خلاف غلط فہمی کی بنا پر بے بنیاد خبریں شائع کرائی جارہی ہیں جس کو تاجر برادری اچھی طرح سمجھتی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ سے امن و امان کے قیام کے سلسلے میں شہریوں کو تعاون کرنا چاہیئے نہ کہ مزید انتشار پھیلانا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں