82

ضلعی حکومت کا ملتان میں کھیلوں کے حوالے سے اہم اقدام کا فیصلہ

کرونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں پانچ اپریل تک ملتوی کردی گئیں.
محمد جمیل کامران ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت پنجاب کے خصوصی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی خصوصی ہدایت پر ملتان ڈسڑکٹ کے تمام گراونڈوں ,سپورٹس جمنیزیم .اور سپورٹس کمپلیکس میں جاری تمام کھیلوں کی سرگرمیاں پانچ اپریل تک ملتوی کردی گئیں ہیں.انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے اپیل کی کہ اس مشکل کے وقت میں گراونڈز اور سپورٹس کمپلیکس کے سٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کرکے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں تاکہ ہم سب مل کر اس ناگہانی آفت کا مقابلہ کرسکیں .انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران تمام کھیلوں کے میدان.جمنیزیم.اور سپورٹس کمپلیکس میں کسی بھی شخص کا داخلہ ممنوع ہوگا.اور امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں