112

پی ایس ایل کے دسویں میچ میں ملتان سلطانزنے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی

ملتان: پی ایس ایل کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور بالترتیب 16 اور 13 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ الیکس ہیلز بھی 29 رنز ہی بناسکے جب کہ کیمرون ڈیلپورٹ کی اننگز 8 رنز تک محدود رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں