64

جرمنی کی عدالت میں خواتین کے پردہ کے حق میں فیصلہ

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کی مقامی عدالت نے بھی خواتین کی جانب سے پردہ کرنے کے حق میں فیصلہ سنادیا،مقامی عدالت نے ایک خاتون کی درخواست پر ان کے حق میں فیصلہ سنا یا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اسکول میں چہرے کا پردہ کرنے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی مذکورہ عدالت کے فیصلے سے قبل ہیمبرگ کے ایک اسکول نے ایک 16 سالہ لڑکی پر حجاب کرنے پر جرمانہ عائد کردیا تھا۔ اسکول انتطامیہ نے حجاب کرنے والی 16 سالہ لڑکی کی والدہ کو سخت تنبیہہ کی تھی کہ وہ اپنی بیٹی کو حجاب کرنے سے روکیں اور ساتھ ہی اسکول انتظامیہ نے لڑکی پر 500 یورو یعنی تقریبا 85 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کردیا تھا۔حجاب کرنے والی لڑکی مذکورہ اسکول میں ریٹیل سیلز کی تعلیم حاصل کر رہی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں