53

اپنی بیوی کی باقیات کے ساتھ رہنے والا شخص

اپنی محبوب بیوی کی وفات کے بعد ویت نامی شخص گزشتہ 16 برس سے اپنی بیگم کی باقیات کے ساتھ رہتا ہے بلکہ اسے اپنے پلنگ پر جگہ دی ہوئی ہے۔

لی وین اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور اس کے انتقال کے بعد اسے قرار نہیں آرہا تھا۔ ایک روز اس نے قبر کھود کر بیوی کی ہڈیاں نکالیں اور گھر لا کر انہیں پلاسٹر کے لیپ سے خاتون کی صورت دے دی۔ اس نے پتلے کے چہرے پر اپنی بیوی جیسے نقوش کاڑھے اور اسے بستر پر رکھ دیا۔ اب وہ روزانہ اس کے ساتھ ہی سوتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ 16 برس سے جاری ہے۔

2009ء میں لی وین کی کہانی پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی تو کسی نے اس پر یقین نہیں کیا، لوگ حیران رہ گئے کہ کوئی شخص قبرستان جاکر آخر کس طرح قبر سے اپنی بیوی کی ہڈیاں نکال سکتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں